7 جولائی، 2007، 7:06 PM

پرویز مشرف

لال مسجد والے باہر آجائیں ورنہ مارے جائیں گے

لال مسجد والے باہر آجائیں ورنہ مارے جائیں گے

پاکستان کےصدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ لال مسجد میں چھپے ہوئے افراد باہر آجائیں ورنہ مارے جائیں گے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ لال مسجد میں چھپے ہوئے افراد باہر آجائیں ورنہ مارے جائیں گے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے صدر مشرف نے کہاکہ لال مسجد والوں کو باہر آجانا چاہئے ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی واضح رہے کہ لال مسجد کی انتظآمیہ کے خلاف گذشتہ پانچ دنوں سے حکومت کی کارروائی جاری ہے اور اس میں موجود کئی سو افراد نے خود کو حکام کے حوالے کردیا ہے جبکہ بعض مسلح افراد نے حکومت کے سامنے تسلیم ہونے سے انکار کردیا ہے اور وہ مسجد میں ڈٹے ہوئے ہیں جبکہ لال مسجد کے سب سے بڑے مولوی عبد العزیز کو برقعہ پہن کر فرار ہونے کی حالت میں گرفتار کیا جاچکا ہے لیکن ان کے چھوٹے بھائی اب بھی حکومت کے خلاف کھڑے ہوئے ہیںشاید وہ اپنے بھائی کی خفت آمیز گرفتاری کے دھبے کو مٹانے کی کوشش کررہے ہیں مصرین کا خیال ہے کہ ان لوگوں کو عزت کے ساتھ گرفتاری پیش کردینی چاہیے تھی لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا یا خدا نے انھیں ایسا کرنے نہیں دیا

News ID 513830

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha